تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا سے بچنے کے لیے استری کا استعمال، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بھارت کے بینک میں کام کرنے والے ملازم نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ساتھ استری رکھ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی بینک کا کیشئر عوام سے لین دین کے دوران اپنے پاس استری رکھتا ہے اور وہ باہر سے آنے والے چیک پر گرم استری پھیرتا ہے تاکہ وائرس ختم ہوجائے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے کیشئر کو چیک دیا تو اُس نے اسے چمٹے کی مدد سے اٹھایا اور پھر اُس پر گرم استری پھیر دی۔

کیشئر کے اس اقدام کو دیکھ کر بینک میں بیٹھے ہوئے دیگر لوگ حیران ہوئے اور وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ کیشئر کا ماننا ہے کہ چیک یا کرنسی پر گرم استری پھیرنے کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اور وہ اسے متاثر نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرنے والے نے لکھا کہ ’مجھے اس بات کا علم نہیں کہ استری کرنے سے نوٹ جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے یا نہیں مگر آپ کیشئر کی ایجاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں‘۔

Comments

- Advertisement -