بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم استری کے سیکوئل کا ٹیزر چند گھنٹوں قبل جاری کیا گیا جسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
ہارر کامیڈی فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
میڈاک پروڈکشنز کی جانب سے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’اس بار چندیری میں آزادی کے دن ہوگا آتنک‘
استری 2 کے ٹیزر کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’استری‘ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد فلم کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔