The news is by your side.

Advertisement

بورڈ امتحانات میں موبائل استعمال کرنے والے طلبا کیلئے بری خبر

پشاور : خیبر پختونخواہ میں بورڈ امتحانات میں موبائل استعمال کرنے والے طالبعلموں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ، موبائل برآمد ہونے پر طالبعلم 4 امتحانات کے لئے نااہل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بورڈ امتحانات میں موبائل فون کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ، چئیرمین بورڈ کمیٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ امتحانی ہال میں موبائل برآمد ہونے پر طالبعلم 4 امتحانات کے لئے نااہل ہوگا اور امتحانی عملہ موبائل استعمال کرے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق نقل کرانیوالے عملے کو ہمیشہ کے لئے ڈیوٹی سے محروم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے اور بچے بھی کھلے عام امتحانی ہال میں موبائل کا استعمال کرتے رہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں