آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی فیلڈ میں اہم پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی فیلڈ میں اہم پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ نے مشتاق مہر نے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی، ایس ایس پیز ٹریفک کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ پوسٹنگ میں ایس ایچ او چوکی انچارج اور ٹریفک ایس او نہیں لگائے جاسکیں گے۔
اس حوالے سے آئی جی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ یافتہ افسران کی تعیناتی محکمے کی بدنامی کا
باعث بن رہی ہے کیونکہ یہ افسران اہم تعیناتیوں کےبعد جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف اسکروٹنی شروع کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع
حکام نے تمام افسران واہلکاروں کا سی آر او کرانے کا حکم دیا تھا، سی آر او گرفتار ملزمان کا کرایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کرمنل ریکارڈ رکھنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی، فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا تھا جس میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔