جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی سے زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب لاہور میں کینال روڈ پر 23 سالہ عمیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی کٹی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور سے ایک اور بچے کا گلا کٹ گیا

یاد رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچے کا گلا کٹ گیا تھا، بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گشت کرنے والی ڈولفن پولیس کا اہلکار گردن پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں