چہلم امام حسینؓ پر’کچھ ہوا‘توبلدیاتی انتخابات متاثرہوں گے، ڈی آئی جی ساوٗتھ -
The news is by your side.

Advertisement

چہلم امام حسینؓ پر’کچھ ہوا‘توبلدیاتی انتخابات متاثرہوں گے، ڈی آئی جی ساوٗتھ

کراچی: ڈی آئی جی ساوٗتھ ڈاکٹرجمیل کا کہنا ہے کہ امام حسینؓ کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، کسی افسوسناک حادثے سے بلدیاتہ انتخابات متاثرہوسکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی اورعمران خان کے جلسے کی تفصیلات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھیج دیں ہیں۔

ڈی آئی جی ساوٗتھ کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کا دن حساس ہے خدا نہ خواستہ اگرکوئی افسوس ناک حادثہ پیش آیا تواس سے بلدیاتی انتخابات متاثرہوسکتے ہیں اس لئے چہلم کے موقع پرخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ کیا یا کارنرمیٹنگ کی اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں۔

ڈاکٹرجمیل نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی اورجلسے کے حوالے سے رپورٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھیج دی ہے اب وہ جو فیصلہ کریں گے اسی حساب سے قانونی کارروائی کریں گے۔

ڈیآ ئی جی کے مطابق پیپلز پارٹی کی ریلی کے حوالے سے بھی رپورٹ ریٹرننگ افسران کوارسال کی ہے اور ڈی آراوز فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں