تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

موت کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت بچہ (دل دہلا دینے والا واقعہ)

نئی دہلی: بھارت میں تین سالہ بچے کو نئی زندگی مل گئی، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے 8 گھنٹے کی انتھک کاوشوں کے بعد 3 سالہ کمسن کو بچالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرا میں تین سالہ بچہ 100 فٹ گہرے کنویں میں جاگرا تھا، اطلاع ملتے ہی متعلقہ انتظامیہ ایکشن میں آئی، عملے نے تقریباً آٹھ گھنٹوں کی محنت کے بعد بچے کو کنویں سے بحفاظت باہر نکالا، خوش قسمتی سے کمسن مکمل صحت یاب ہے۔

Strictly regulate open borewells; punish guilty including relatives: NDRF  after Agra rescue

بھارتی نیشنل ڈیزاسٹر فورس(این ڈی آر ای) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آگرا میں دیگر کھلے کنویں کو بند کرے تاکہ مستقبل میں کوئی جانی نقصان ہونے سے روکا جاسکے۔

ڈائریکٹر جنرل این ڈی آر ای کا کہنا ہے کہ دیگر عملے کے ساتھ مل کر ہماری فورسز نے 8 گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا جس کے بعد کامیابی ملی، بچے کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ ادارے سے اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو کنووں کو ڈھانپتے نہیں اور کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ متاثرہ بچے کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کے والدین نے یہ کنواں چھے، سات سال قبل کھدوایا تھا، عارضی طور پر کھلا رہنے کے باعث کمسن اس میں گرگیا۔

Comments

- Advertisement -