The news is by your side.

Advertisement

سول اسپتال عمر کوٹ،خاکروب کی ہلاکت، گرفتاریوں پرطبی عملے کی ہڑتال

عمرکوٹ : سول اسپتال عمرکوٹ کے طبی عملے نے پولیس کی جانب سے کی جانے والی گرفتاریوں پر آج احتجاجآ ایمرجنسی اوراوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال عمر کوٹ کے طبی عملے نے ایک ڈاکٹر سمیت چھ ملازمین کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے آج ایمرجنسی اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

یاد رہے گزشتہ روز ایک خاکروب گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے خاکروب کے جسم پر لگی غلاظت کے باعث فوری طبی امداد دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں روزے سے ہوں لہذا پہلے مریض کو نہلا کر لایا جائے۔


 مریض کونہلا کرلاؤ، ڈاکٹر کی شرط نے خاکروب کی جان لے لی


خاکروب کے اہل خانہ اور سول اسپتال عمرکوٹ کے ڈاکٹر اور عملے کے درمیان جاری بحث کے دوران ہی خاکروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا جس کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

میڈیا پر خبرعام ہونے کے بعد پیدا ہونے والے عوامی دباؤ کے باعث ایک ڈاکٹر سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور بعد ازاں اعلیٰ حکام کی مداخلت پر ان تمام 6 افراد کو حراست میں لے لیا جس کے بعد اسپتال کے ملازمین نے آج ہڑتال کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں