site
stats
بلوچستان

کوئٹہ: آئل ٹینکر کی ہڑتال، پیٹرول نایاب، شہری پریشان

کوئٹہ: شہر میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول نایاب ہوگیا، شہری پٹرول کے لیے در در بھٹکنے لگے، گاڑیاں بند ہونے سے سڑکوں پر پریشان ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے منظور احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی،95 فیصد پٹرول پمپس بند پڑے ہیں جس سے شہری پریشان ہیں۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے انہیں تنگ کیا جارہا ہے جس پر احتجاجا ایسوسی ایشن نے پٹرول کی فراہمی بند کردی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند ہونے سے  شہری پریشان ہیں وہ جگہ جگہ واقع پٹرول پمپس جاتے ہیں لیکن انہیں پیٹرول نہیں مل رہا۔

ایک شہری نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی جائو پیٹرول نہیں مل رہا راستے میں پریشانی کا سامنا ہے، سردی بھی بہت زیاد ہے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ دو گھنٹے سے پیٹرول ڈھونڈ رہا ہوں، سردی بڑھ رہی ہے، پیٹرول کہیں نہیں مل رہا ، بائیک بند ہوگئی ہے، سمجھ نہیں آرہا بائیک لے کر کہاں جاؤں۔

رپورٹر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن سے مل کر مسئلے کا حل ڈھونڈا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top