تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

یمن میں بچوں سے بھری بس پر فضائی حملہ، 29 بچے جاں‌ بحق

صنعا: شمالی یمن میں بچوں سے بھری بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں 29 بچے جاں‌ بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سعودی اتحاد نے یمنی علاقے صعدہ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں کی گئی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغی دیگر مجرمانہ کارروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق حوثی باغیوں کے معاملے پر یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ شمالی صعدہ میں سعودی اتحاد نے بچوں سے بھری ہوئی ایک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریڈ کراس کے مطابق ان کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسپتال میں اب تک 29 بچوں کی لاشیں موصول ہوچکی ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں جبکہ 48 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 بچے شامل ہیں۔

ترجمان ریڈ کراس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں کہی جاسکتی کیونکہ واقعے کے بعد لاشوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حوثیوں کے ترجمان عبدالسلام نے اتحادی افواج پر عام ہجوم کو بمباری کا نشانہ بنا کر شہریوں کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

Comments

- Advertisement -