تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکی طیارے میں 640 افغان باشندوں کا سفر، تصاویر موضوع بحث بن گئیں

کابل: امریکی فوجی طیارے میں 640 افغان باشندوں کے کابل سے قطر کی سفر کی تصاویر موضوع بحث بن گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی فوجی طیارے سی 17 میں 640 افغان باشندوں نے کابل سے قطر کا سفر کیا جس کی تصاویر دنیا بھر میں موضوع بحث بن گئیں۔

امریکی فوجی طیارے سی 17 کا یہ سفر نئی تاریخ رقم کرگیا، طیارے میں سب سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عملے کا طیارے پر افغان شہریوں کو سوار کرنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن گھبراہٹ کے شکار افغان طیارے میں آگھسے تو انہیں باہر نکالنے کی بجائے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Around 640 Afghans are believed to have travelled in the US military aircraft

واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے کی خواہش رکھنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

خیال رہےکہ افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے پر لٹکنے کی کوشش میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی بدلتی صورتحال کے باعث نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم کے مطابق کابل کاحامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کمرشل پروازوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے تاہم کابل کی فضائی حدود صرف فوجی جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہےکہ کابل کی فضائی حدود ری روٹ ہوکر آنے والی پروازوں کے لیے بھی بند رہےگی۔

Comments

- Advertisement -