جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پنجاب میں اسٹروک پروگرام کو وسعت دینے کا فیصلہ، ایڈوائزری کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (23 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسٹروک پروگرام کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسٹروک پروگرام کیلیے ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی، پروگرام کو 15 مراکز سے بڑھا کر تمام ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برین اسٹروک کب، کیوں اور کسے ہوتا ہے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عمیر رشید وزیر اعلیٰ اسٹروک پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی صوبے بھر میں پالیسیوں اور پروگرامز کا جائزہ لے گی، مریضوں کو درپیش مسائل، خامیوں اور چیلنجز کی نشاندہی کی جائے گی۔

اس میں بتایا گیا کہ کمیٹی صوبے بھر میں اسٹروک مریضوں کے علاج و نگہداشت کے نظام پر نظر رکھے گی، علاج میں سروس ڈیلیوری، نتائج اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا، قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں