The news is by your side.

Advertisement

مضبوط خارجہ پالیسی کیلئےمضبوط معیشت ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمجھتےہیں مضبوط خارجہ پالیسی کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیرہے، معیشت جتنی مستحکم ہوگی اتنی مؤثرخارجہ پالیسی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں افریقی ممالک کی 2روزہ سفراکانفرنس سے متعلق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کل وزارت خارجہ میں2روزہ افریقی ممالک کی سفراکانفرنس ہورہی ہے، کانفرنس کے ذریعےمعاشی سفارتکاری کا آغاز کرنے جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس وزارت تجارت اوروزارت خارجہ کرارہی ہے، سفراکانفرنس میں اپنی توجہ براعظم افریقہ کےممالک پرہے کیونکہ ہمیں براعظم افریقہ میں روابط کوبڑھانےکی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ کانفرنس کی ابتدائی نشست میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی تشریف لائیں گے، کانفرنس میں افریقی ممالک کےسفراکا نقطہ نظرجانیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط خارجہ پالیسی کیلئےمضبوط معیشت کاہونا ناگزیرہے، معیشت جتنی مستحکم ہوگی اتنی مؤثرخارجہ پالیسی ہوگی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں