پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کیناگانو پریفیکچر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پر آیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا تھا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے۔

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں