بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

19 سے 22 مئی کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 19 سے 22 مئی کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 سے 23 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں متوقع موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے کہا ملک میں جاری موسمی صورتحال نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے جاری کردہ پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے۔

نئے الرٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 19 سے 22 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور ان کے گردونواح کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل میں آندھی اور چند مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان (گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور) اور آزاد کشمیر (مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، کوٹلی) میں بھی مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ہ
بلوچستان کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 19 سے 22 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ تاہم، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر شدید گرم رہے گا اور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے لیے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پورے صوبے میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے اضلاع میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسانوں کو ژالہ باری اور آندھی کے پیشِ نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں