تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی، طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں طاقتور شخص لیری ویلز ولیمز نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

دبئی میں اسکول کے باہر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے تین سے پانچ پروگرامز کا انعقاد رواں ماہ کیا جائے گا۔

طاقتور شخص کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کافی معلومات شیئر کی ہیں جو طالب علموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں، ولیمز کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا تو میری رہنمائی کے لیے والدین، دوست اور بھائی بہن کوئی موجود نہیں تھا۔

ولیمز کے مطابق جب وہ چھوٹے تھے تو انہوں ںے سپر ہیروز کو اپنا آئیڈیل بنایا جیسے سپر مین، بیٹ مین اور دنیا کا سب سے طاقتور شخص وغیرہ۔

ایک گریڈ فائیو کے طالب علم کا کہنا تھا کہ ’وہ واقعی بہت طاقتور شخص ہیں مجھے تو یہاں پر کار کو کھینچنا بھی مشکل لگ رہا تھا لیکن انہوں نے مجھے غلط ثابت کردیا۔

گریڈ تھری کے طالب علم سلیم کھلینی کا کہنا تھا کہ ’میں اس چلتی بس میں موجود تھا شروع میں تو مجھے بہت گھبراہٹ ہورہی تھی لیکن جب بس چلنا شروع ہوئی تو مجھے اچھا لگنے لگا یہ میرے لیے بہت ہی شاندار لمحہ تھا۔

Comments

- Advertisement -