تازہ ترین

برف پھسلنے والی خاتون مذاق بن گئی، (ایک کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے)

برفباری کا موسم بہت سے لوگوں کیلئے مہم جوئی اور تفریح کا باعث ہوتا ہے لیکن کچھ افراد کیلئے برف پر چلنا یا تفریح کرنا بہت مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ مضحکہ خیز معاملہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں خاتون کے ساتھ ہوا جو برفباری میں اسکیٹنگ کرنا چاہتی تھی لیکن پنسلوینیا ماؤنٹین ریزوٹ سے باہر نکلتے ہوئے برفانی سیڑھیوں پر سنبھل نہ سکی اور سوشل میڈیا میمز کی زینت بن گئی۔

واقعے کی ویڈیو موسم کا حال بتانے والی خاتون رپورٹر ابیز ویز کی رپورٹ کے دوران ریکارڈ ہوئی۔

ابیز ویز اپنی ویڈیو میں موسم کا حال بتارہی تھیں کہ اچانک ان کے عقب میں نظر آنے والی برف سے ڈھکی سیڑھیوں پر پھسلتی ہوئی نظر آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے خود کو سنبھالنے کےلیے ریلنگ کا سہارا لیا جس کی بدولت وہ جھٹکے سے گرنے سے بچ گئیں۔

خاتون کے گرنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے گرنے پر میمز بھی بنالی ہیں جو انٹرنیٹ کی زینت بن رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -