The news is by your side.

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر دورہ پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ممکنہ طور پر دورہِ پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کے آئندہ دورہ پاکستان سے محروم ہونے کا امکان ہے انہوں نے سلیکٹرز کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

انگلینڈ دسمبر میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جس کے لیے اسٹورٹ براڈ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Stuart Broad likely to miss Pakistan Test tour due to personal reasons

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بقیہ 2 میچز 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پاکستان اس وینیو پر 12 میچز کی میزبانی کر چکا ہے، جس میں سے 5 میں میزبان ٹیم کو فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 22 رنز سے شکست ہوئی تھی، اس وینیو پر اب تک کھیلے گئے 5 ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان نے 3 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ اُسی مقام پر کھیلا جائے گا جہاں سال 2000 میں مہمان ٹیم نے ناصر حسین کی زیر قیادت کامیابی حاصل کر کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی مسلسل 34 فتوحات کا سلسلہ توڑا تھا۔ اس مقام پر اب تک پاکستان کو 23 ٹیسٹ میچز میں کامیابی اور صرف 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں