فیصل آباد: گورنمنٹ گریجویٹ ویمن کالج میں طالبہ پر تشدد کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
متاثرہ طالبہ کے والد نے تھانہ سمن آباد میں واقعے پر ملزمان کے خلاف درخواست دے دی۔ مقدمےمیں سابقہ طالبہ، اس کی والدہ، بہن اور والد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
کالج کی پرنسپل، کلاس ٹیچر اور انچارج سیکیورٹی بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طالبہ کو تھپڑ اور گھونسے مارے، انجکشن بھی لگایا گیا، ملزمان نےبیٹی کو اغوا کرنےکی کوشش کی گئی۔
ملزمہ کا والد ناصر کالج کے باہر کار لے کر کھڑا تھا کہ اساتذہ کے پہنچنے پر ملزمہ ماں بیٹیاں کار میں فرار ہو گئیں، کالج پرنسپل کی ملی بھگت سے بیٹی پر تشدد کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل اور انچارج سیکیورتی کی نااہلی سے بیٹی کی جان جاسکتی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


