تازہ ترین

پاکستانی طالبہ نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا

کراچی: نیدرلینڈ میں منعقد ہونے والے 14ویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپائیڈ مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے برانز میڈل (کانسی کے تمغہ) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والی توصین کلثوم نامی طالبہ نے نیدر لینڈ میں منعقد ہونے والے 14ویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپائیڈ ( آئی جے ایس او) کے مقابلوں میں برانز میڈل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آئی جے ایس او کی جانب سے ہر سال بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں دنیا کے 50 مختلف ممالک کے 300 طالبہ حصہ لیتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کو منعقد کروانے کا مقصد طالبہ کا ماحولیاتی سائنس کی طرف شعور اجاگر کرنا ہے، مقابلوں میں 16 سال سے کم عمر بچے حصہ لیتے ہیں۔

طلبہ و طالبات کو دو عملی ٹیسٹ دیے گئے تھے جن میں دنیا کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا اور اس سال ا س سلسلے کی تھیم ’پانی اوراس کا مستقبل‘ تھی، یہ ٹیسٹ ٹیم ورک پر مبنی تھا۔

توصین کلثوم اور اُن کی ٹیم نے پانی کی قلت دور کرنے اور اسے محفوظ رکھنے سے متعلق اپنا آئیڈیا پیش کیا جسے ججز کی جانب سے سراہا گیا اور اس طرح پاکستان کے ذہین طالبہ نے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔

پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والی بچی کے والد کا نام ظفر اقبال ہے اور وہ خود بھی شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں، والد کے ٹیچر ہونے کی وجہ سے گھر کے افراد تعلیم کی طرف راغب ہیں۔

ظفر اقبال نے اے آر وائی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹی کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کی یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کرتے رہیں گے تاکہ ملک کا نام روشن ہو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -