بالی ووڈ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے اداکار وشال برہما کو ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ اداکار وشال برہما 28 ستمبر کو سنگاپور سے چنئی پہنچے جہاں ایئر انٹیلیجنس افسران کی جانب سے انہیں تلاشی کے لیے روکا گیا اس دوران ان کے ٹرالی بیگ کے نیچے سے ایک ڈبہ برآمد ہوا جس میں ساڑھے تین کلو گرام کوکین موجود تھی۔
اداکار سے برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت 40 کروڑ بھارتی (سوا ارب سے زائد پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وشال کو نائیجیریا کے ایک منشیات اسمگل کرنے والے گینگ کی جانب سے پھنسایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی
اداکار کمبوڈیا چھٹیاں منانے پہنچے تھے واپسی پر انہوں نے پیسوں کے عوض نائیجیرین گینگ سے ٹرالی بیگ لے جانے کو کہا تھا جس کے بعد اس گروہ نے منشیات فروشی کے لیے وشال کے ٹرالی بیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں پھنسادیا۔
پولیس نائیجیرین گینگ کو تلاش کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وشال کا مؤقف درست ہے یا پھر وہ بچنے کے لیے کوئی ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وشال برہما 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں سائیڈ رول ادا کرچکے ہیں جس میں مرکزی کردار ٹائیگر شیروف، تارا ستیرا اور اننیا پانڈے نے ادا کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



