بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں واقع فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپوکین کے شیرف کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے دیگر اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔


امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ‘ 8 افراد ہلاک


خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


واضح رہے کہ یاد رہےکہ گزشتہ سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں