تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آنکھوں کے ڈیلے باہر نکال کر ٹیچر کو ڈرانے والے نوجوان کی دھوم

کراچی: آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے پاکستانی نوجوان احمد خان راتوں رات نہ صرف ملک بلکہ  عالمی دنیا میں بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

لاہور کے رہائشی احمد خان کی عمر 14 سال ہے جو خداداد صلاحیتوں کی بنا پر اپنی آنکھوں کے ڈیلوں کو 10 ملی میٹر تک باہر نکال سکتے ہیں انہیں ایسا کرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔

نوجوان نے حال ہی میں اپنی کلاس ٹیچر کو خوف زدہ کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جسے صرف 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس ویڈیو نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

لاہور کے مقامی اسکول میں پڑھنے والا یہ طالب علم اپنے ساتھیوں کو آنکھیں نکال کر اکثر ڈراتا ہے، احمد کے اس عمل سے ساتھی طالب علم بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

احمد کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے اپنی آنکھوں کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا تھا تاہم ابتدا میں آنکھیں موٹی ہونے کی وجہ سے اُسے تکلیف ہوتی تھی، مسلسل کوشش کے بعد اب اُس کی آنکھیں 10 ملی میٹر تک باہر آجاتی ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی کلاس میں نئی ٹیچر داخل ہوئی اور انہوں نے جب میری آنکھیں دیکھ کر کہا کہ اتنی بڑی بڑی آنکھیں تو میں نے جواب میں انہیں اپنی آنکھیں باہر نکال کردکھائیں جس پر وہ ڈر گئیں۔

قبل ازیں امریکی شہری کم گڈمین اپنی آنکھوں کے ڈیلے 12 ملی میٹر تک باہر نکال سکتا تھا جس کی بنا پر اُس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

پاکستانی نوجوان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں نام درج کروانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امریکی شہری کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -