The news is by your side.

Advertisement

کرونا صورت حال، طلبہ کی پروموشن پالیسی 2020 منظور

لاہور: پنجاب کابینہ نے کرونا صورت حال کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کی پروموشن پالیسی 2020 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبہ کی پروموشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب سیزڈ اینڈ فریزڈ انسٹی ٹیوشنز، مدارس اینڈ اسکولز ایکٹ 2019 کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی بھی منظوری دے دی، وفاق کی مشاورت سے پہلے مرحلے میں کلاس ون سے 5 تک یکساں نصاب نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پر خوش آمدید

کابینہ کے فیصلے کے مطابق دوسرے مرحلے میں کلاس 6 سے 8 تک یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ ہوگا، تیسرے مرحلے میں کلاس 9 سے 10 تک یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ ہوگا۔

پنجاب کابینہ نے اجلاس میں پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری، اور دی پنجاب ڈرگز ترمیمی بل 2020 کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں لنک روڈ پر پیش آنے والے دل خراش واقعے کی شدید مذمت کی گئی، پنجاب کابینہ نے متاثرہ خاتون اور خاندان کے ساتھ دلی ہم دردی کا اظہار کیا اور اندوہ ناک واقعے کے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا عزم کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں