ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

طالبہ کی خودکشی کی کوشش، یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کےلیے 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کرنے کے واقعے میں تحقیقات کےلیے یونیورسٹی نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کی خودکشی کے واقعے کی کوشش کی تحقیقات کے سلسلے میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈین فیکلٹی آف لاجسٹس (ر) محمد بلال خان کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

ڈاکٹر مغیث، ڈاکٹر احمد بلال، فرخ حفیظ، ڈاکٹر عائشہ محمود، علی اسلم، محمد عامر اور اسماہان رمضان انکوائری کمیٹی میں شامل ہونگے۔

کمیٹی میں شامل محمد عامر اور اسماہان خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کے کلاس فیلوز ہیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

دریں اثنا لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے واقعے پر جنرل اسپتال میں زیرعلاج زخمی طالبہ کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔

پروفیسر جودت سلیم میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پروفیسر شہزاد حسین شاہ نیورو سرجن میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں، ڈاکٹر محمد شبیر احمد چوہدری ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والی طالبہ وینٹی لیٹر پر ، حالت تشویشناک

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں