تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون کی ویڈیو کو 10 لاکھ صارفین نے کیوں دیکھا؟

صبح سویرے لیکچرز کے لیے اٹھنا طالب علموں کے لیے مشکل ہوتا ہے اور اپنے بستر سے اٹھنے کا دل نہیں کررہا ہوتا لیکن برطانوی طالبہ نے اس کا انوکھا حل نکال لیا۔

برطانیہ میں ایک طالبہ اپنا بستر چھوڑنے میں اتنی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی تھی کہ وہ اپنے گدے کے ساتھ ہی صبح 9 بجے لیکچر لینے پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون طالبہ کو بستر سمیت کلاس میں لے کر آرہی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’جب آپ کا صبح لیکچر کے لیے اٹھنے کا دل نہ کریں لیکن پھر بھی بستر پر رہنا چاہتے ہیں۔‘

مذکورہ دلچسپ واقعہ برطانیہ کے لاقبورو یونیورسٹی میں پیش آیا۔

عجیب و غریب کلپ میں طالبہ جس کا نام مگڈا بتایا گیا ہے اسے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب وہ کیمپس میں اپنے گدے سمیت کلاس میں پہنچی۔ لیکچر ہال کے اندر ایک بیڈ لگائے دیکھا جاسکتا ہے، اس نے دوسرے طلبا کو اندر آتے اور اپنے اسٹنٹ کو حیران ہوتے ہوئے دیکھا۔

طالبہ کے حیران کن اقدام کی ویڈیو ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے دس لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طالبہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، صارفین نے لکھا کہ ڈریسنگ گاؤن نے یہ پوری ویڈیو بنائی ہے، لیکچر لینے کا یہ انداز نہایت ہی برا ہے۔

Comments

- Advertisement -