ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

غلطی سے سرحد پار جانے والے طلبا پاکستان کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر کے بھارت جانے والے 2 طلبا فیصل اور احسن وطن واپس پہنچ گئے۔ دونوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا گیا۔

غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر کے بھارت جانے والے فیصل اعوان کی واپسی پر اہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

بھارت میں پھنسے فیصل اور احسن کی رہائی کی خبر ملی تو گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں۔ اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

فیصل کے بڑے بھائی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

احسن خورشید کے ماموں کہتے ہیں کہ ہماری خوشی کی انتہا نہیں۔ دونوں بچے بے قصور تھے۔ احسن کی نانی نے بھی تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

فیصل اور احسن سیر و تفریح کرتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے جس پر بھارت نے ان پر اڑی حملے میں مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں