جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ تصادم میں 7 طلبہ زخمی، یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کے 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 طلبہ زخمی ہو گئے، تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کے لیے بند رہے گی۔

قبل ازیں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوئے، جنھیں سول اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

یونیورسٹی نے اعلامیے کے ذریعے تمام طلبہ کو یونیورسٹی ہاسٹل فوری خالی کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دوسری طرف طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے بلوچستان یونیورسٹی بند رہی ہے، اب جب یونیورسٹی کھل گئی تو پھر سے قوم پرست اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن بی ایس او اور پی ایس او کی ذاتی لڑائی کی وجہ سے یونیورسٹی بند کر دی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں