جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کون سے طلبہ امتحانات نہیں دے سکیں گے؟ تعلیمی بورڈز کو مراسلہ ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

(10 فروری 2026): ملک میں امتحانات کا موسم شروع ہو چکا ہے تاہم محکمہ تعلیم نے تعلیمی بورڈز کو امتحانات کے حوالے سے اہم مراسلہ جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اب غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو ابتدائی اور ثانوی امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی تعلیمی بورڈ کو اب غیر رجسٹرڈ نجی اسکول کو الحاق دینے کی اجازت نہیں۔

محکمہ تعلیم کا مراسلے میں کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 11 ہزار 887 نجی اسکول ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں۔ تاہم غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی وجہ سے اسکولوں سے باہر بچوں کا درست اندازہ مشکل ہو رہا ہے۔

محکمہ تعلیم پشاور کا کہنا ہے کہ اس نئے ایکٹ کے تحت اب رجسٹریشن کے بغیر نہ کوئی اسکول کھولا جا سکتا ہے اور نہ ہی چلایا جا سکتا ہے۔

اسکولوں کو طلبا کے حوالے سے اہم احکامات جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں