The news is by your side.

Advertisement

سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے طلبہ کو مشکلات کا سامنا

کراچی: سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق ڈومسائل اور پی آرسی کی شرائط کے باعث متعدد طلبہ داخلوں سے محروم، آن لائن فارم، مکمل ریکارڈ پاس جمع ہونے کے باوجود کالج انتظامیہ کی جانب سے غیرضروری دستاویز طلب کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صورت حال کا نوٹس نہیں لیا، مطلوبہ داخلہ معیار مکمل ہونے کے باوجود داخلے کا مرحلہ مشکل ہوچکا ہے، آن لائن فارم جمع کراتے وقت محکمہ تعلیم کو پورا ڈیٹا فراہم  کرچکے ہیں۔

طالب علموں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی جی کالجز نے طلبہ سے ڈومیسائل طلب نہ کرنے کے زبانی احکامات دیے تھے، تاہم کالج پرنسپلز نے محکمہ کالجز ایجوکیشن کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں