بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کیا طلباء کو رعایتی قیمت پر 10 لیٹر پٹرول ملے گا؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلبہ کے لیے خصوصی "فیول کارڈ” سسٹم متعارف کروانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر کے بڑے اضافے کے بعد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلبہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے طلبہ کے لیے خصوصی "فیول کارڈ” سسٹم متعارف کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

ابراہیم مراد نے تجویز دی ہے کہ ہر طالب علم کو ماہانہ بنیادوں پر 10 لیٹر سستا (سبسڈائزڈ) پیٹرول فراہم کیا جائے۔

اس پروگرام کے نفاذ پر ماہانہ تقریباً 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جس سے صوبے بھر کے لاکھوں طلبہ براہِ راست مستفید ہوں گے۔

سابق وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے طلبہ کے لیے تعلیمی اداروں تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔ فیول کارڈ کے ذریعے معاشی دباؤ کو کم کر کے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پنجاب میں تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ہیں، جن کا بڑا حصہ طلبہ استعمال کرتے ہیں۔ ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے یہ فیول کارڈ اسکیم ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے 7 مارچ 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا تاریخی اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321.17 روپے اور ڈیزل کی قیمت 335.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کے مطابق ایران کی جنگی صورتحال اور عالمی منڈی میں پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ناگزیر تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں