ملتان: سی پی او صادق ڈوگر نے کہا ہے کہ طلبا ایک ہفتے میں لائسنس بنوالیں اور ہیلمٹ خرید لیں، رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی او صادق ڈوگر نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنائے جارہے ہیں۔
سی پی او صادق ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اسکول اور کالج کے بچوں کا چالان نہ ہو اسی لیے آگاہی مہم شروع کی ہے، قانون پرانا ہے لیکن اس میں ترامیم کی گئی ہیں۔
سی ٹی او کاشف اسلم نے کہا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلباء کی گرفتاری رکوادی


