تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جسمانی ورزش کیلیے طلبہ نے رن وے پر طیارہ کھینچ لیا

دبئی: دبئی میں اسکول کے 30 طلبہ نے جسمانی ورزش کے لیے ہوائی جہاز کھینچ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے چیلنج 30×30 کے تحت مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے شہریوں کی صحت کو بہتربنانا کاموقع فراہم کیا جارہا ہے ۔

اس سلسلے میں بچوں، بڑوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے ان کی عمر کی مناسبت سے الگ الگ پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔

فٹنس چیلنج کے لیے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک منفرد سرگرمی منعقد کی گئی جس میں اسکول کے طلبہ کو جسمانی ورزش کے لیے طیارے کو کھینچنے کے امتحان سے گزارا گیا۔

30طلبہ پر مشتمل گروہ نے رسی کی مدد سے رن وے پر طیارے کو 150 میٹر تک کھینچا ۔اس منظر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی،چیلنج سے قبل رن وے پر طلبہ نے وارم اپ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ریس، ولی عہد کی شرکت، شرکاء حیران

اس سے قبل دبئی میں منعقدہ ریس میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھرپور حصہ لیا، ولی عہد نے دبئی کے شیخ زاید روڈ سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تصاویر میں ان کے ساتھ امارات کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر دبئی کی مصروف اور معروف شیخ زاید روڈ ریسنگ ٹریک کا منظر پیش کررہی تھی، دبئی ریس کا انعقاد پہلی بار کیا گیا ہے اور ریس کو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -