پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر ہوگی یا نہیں؟ وزیرتعلیم کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا یا نہیں، اس سلسلے میں صوبائی وزیرتعلیم کا بیان سامنے آگیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر نہ ہونے سے متعلق خبر کی تردید کردی گئی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ مجھ سےمنسوب خبر غلط ہے، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری طلبا سمیت ہر شہری کو کرنی ہوگی۔

پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں طلبا کی مشکلات کا احساس ہے مگر ان کی زندگی بھی قیمتی ہے۔

سکندر حیات نے کہا کہ کم عمر طلبا اپنی سہولت کے مطابق سواری کا متبادل انتظام کریں، قانون کی خلاف ورزی پرمعافی کسی کیلئے نہیں ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں