The news is by your side.

Advertisement

کرونا کے 78 فیصد مریضوں‌ میں‌ علامات ظاہر نہیں‌ ہوئیں‌، تحقیق

لندن: برطانوی ماہرین نے انگلینڈ میں کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ  کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے انگلینڈ میں کرونا کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران مریضوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

ادارہ برائے شماریات نے منگل کے روز کرونا کے مریضوں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج اور اعداد و شمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کرونا سے متاثر ہونے والے 78 فیصد افراد ایسے تھے جنہیں کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کا اپنے ماہرین کو چین بھیجنے کا اعلان

ماہرین نے تحقیقی نتائج کو  پریشان کن قرار دیتے ہوئے اسے بڑا خطرہ قرار دیا اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ہر تیسرے شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، حیران کن طور پر اُس میں کوئی علامت بھی موجود نہیں تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے  اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کیا اور پھر اُن کے ٹیسٹ بھی کیے۔ حیران کن طور پر یہ لوگ معمول کے مطابق زندگی بسر کررہے تھے اور  وہ علامات نہ ہونے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کررہے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں