پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، دنیا کی صفِ اول کی یونیورسٹی نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے برطانیہ میں تعلیم کا خواب اب قریب تر ہو گیا ہے، کیونکہ دنیا کی صفِ اول کی یونیورسٹیوں میں شامل امپیریل کالج لندن نے پاکستانی طلبہ کے لیے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

جس کا مقصد ہونہار طلبہ کو مالی پریشانیوں کے بغیر بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔

اسکالرشپ کی نمایاں خصوصیات

اس پروگرام کے تحت طلبہ کی تعلیمی فیس مکمل طور پر معاف ہوگی جبکہ اکثر کیسز میں طلبہ کو رہائشی اخراجات اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ موقع خاص طور پر سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن، ٹیکنالوجی اور بزنس کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ہے۔

اہلیت اور طریقہ کار

امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے امپیریل کالج کے کسی بھی اہل پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ حاصل کرے۔

اسکالرشپ کے لیے ایسے طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا جن کا تعلیمی ریکارڈ شاندار ہو اور جن میں قائدانہ (Leadership) صلاحیتیں موجود ہوں۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام دستاویزات بروقت تیار رکھیں اور مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے درخواست جمع کرائیں۔

تعلیمی ماہرین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی روابط کی مضبوطی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی، تحقیق اور جدت سازی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں