تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہر کام میں دیر کرنے والوں کو تحقیقی ماہرین نے خوش خبری سنادی

انگلینڈ: آکسفورڈ یونیورسٹی نے حال ہی میں دلچسپ تحقیق کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر جگہ دیر سے پہنچنے والے لوگوں کی عمر لمبی ہوتی ہے۔

اس سے قبل آپ نے وقت کی پابندی کے حوالے سے بہت ساری نصیحتیں سنی ہوں گی البتہ اب ماہرین نے بالکل الٹ نتائج بیان کیے جو یقینی طور پر سب کے لیے ہی حیران کن ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے دوران ماہرین کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ جو لوگ ہمیشہ اپنے کام دیر سے کرتے یا کسی بھی جگہ دیر سے پہنچتے ہیں وہ خوش مزاج ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے لوگوں کا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے جبکہ اُن کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے۔

آکسفورڈ کے ماہرین نے وجہ بیان کی کہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگوں کے دل کی صحت اس لیے بہتر ہوتی ہے کہ وہ دیگر کے مقابلے میں پرسکون انداز سے اپنے مقام پر جاتے، اس کے برعکس جو لوگ جلدی پہنچتے اُن کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ہر جگہ دیر سے پہنچتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کا تعلق بہتر کار کردگی اور کامیابی سے بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -