تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایشیز: انگلینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن انگلینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے۔ پہلی اننگزمیں بیاسی ‏رنز کی برتری لینے کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کی چار وکٹیں صرف اکتیس رنز پر گرا دیں۔

دو صفر کی برتری اور تیسرے ٹیسٹ میں پلہ بھاری ہو گیا۔ آسٹریلیا، ایشیز جیتنے کے قریب پہنچ ‏گیا۔ دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز اکسٹھ رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تو اوپنر مارکس ‏ہیرس انگلش بولر کے سامنے ڈٹ گئے۔

ہیرس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھیتر رنز کی اننگز کھیلی آسٹریلوی ٹیم دو سو ارسٹھ رنز ‏بناکر آوٹ ہوئی تو اسے انگلینڈ پر بیاسی رنز کی برتری حاصل تھی۔

Image

جیمز اینڈریسن نے چار اور اولی روبنسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلش بیٹسمین دوسری ‏اننگز میں بھی ناکام رہے۔ چار انگلش کھلاڑی صرف بائیس رنز پرپویلین لوٹ گئے۔

کرالی پانچ، حمید سات، ملان اور لیچ صفرپر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ بارہ اور بین اسٹوکس 2 رنز پر ‏وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو اب بھی اکیاون رنز کا خسارہ ہے۔

Comments

- Advertisement -