اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

193 رنز کی شاندار اننگز: ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی زباں پر فخر زمان کا چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ دھواں دار بیٹنگ کرنے پر ہر طرف پاکستانی اوپنر فخر زمان کا چرچا ہے حتیٰ کہ ملکی و غیر ملکی کرکٹر میں بھی پاکستانی اوپنر کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔

جوہانسبرگ میں آج کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزا ز بھی حاصل کیا۔

ان کی اس شاندار اننگر پر ملکی و غیرملکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف فخر زمان کا چرچا ہے۔

پاکستان کی راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے ٹوئٹس میں فخرزمان کو مبارک باد پیش کی جبکہ ہرشا بوگلے نے کہا کہ فخر نے بہترین اننگز کھیلی انہیں اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف اوپنر فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے۔

جوہانسبرگ کے وینڈررز میں 193 رنز کی یہ اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں