جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

لاہور میں سب پولیس افسر کا وکیل پر مبینہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اقبال ٹاون تھانے کے سب انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ وکیل کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل پر پولیس تشدد کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا ہے جہاں اقبال ٹاون تھانے کے سب انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ ہائیکورٹ کے وکیل پر تشدد کیا ہے۔

ملک فیضان احمد پر تشدد کے بعد ہائی کورٹ کے وکلاء کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی، جو پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہی ہے۔

متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ مون مارکیٹ کے قریب اپنے اسنوکر کلب پر حساب لینے آیا تھا کہ واپسی جاتے ہوئے اسنوکر کلب کے باہر سب انسپکٹر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایڈوکیٹ ملک فیجان احمد نے کہا کہ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں