The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عہدے سے دستبردار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد عہدے سے دستبردار ہوگئے، سبحان احمد 9 سال تک پی سی بی کے سی ای او رہے۔

پی سی بی کی جانب سے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں سبحان احمد سے متعلق ارکان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہس تمبر میں پی سی بی کے چیف اسٹریٹیجک آفیسر شفقت نغمی نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے چند ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور خاموشی سے گھر چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام

شفقت نغمی، ڈاکٹر نسیم اشرف کے دور میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے تھے، وہ سینئر بیورو کریٹ تھے اور انہیں سرکاری محکموں سے کورآرڈی نیشن کے لیے رکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ بعض معامالت پر اختلاف کی وجہ سے انہوں نے ذمہ داریاں چھوڑی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ان کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ شفقت نغمی اور پی سی بی مشترکہ طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پی سی بی سے علیحدہ ہوجائیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں