تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

آبدوز تنازع: امریکا اور آسٹریلیا نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا، فرانس کا الزام

پیرس : فرانس نے آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا اور امریکا کو جھوٹا قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے ساتھ اربوں ڈالرز مالیت کی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا گیا تھا جو امریکا اور برطانیہ کی جوہری ایندھن سے لیس آبدوزیں بنانے اور تعینات کرنے کی صلاحیت کی ٹیکنالوجی آسٹریلیا کو فراہم کرنے کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے امریکا اور آسٹریلیا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگانے ہوا تھا کہ دونوں ممالک نے معاہدے میں دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا جو کچھ ہوا نیٹو کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ مذکورہ معاملے کے تناظر میں فرانس احتجاجاً آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا چکا ہے اور کسی بھی صورت بحران کی شدت میں کمی کےلیے تیار نہیں ہے۔

خیال رہے فرانس نے دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا ہے۔

Comments

- Advertisement -