جعلی گھی اور تیل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ -
The news is by your side.

Advertisement

جعلی گھی اور تیل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

کراچی: جعلی کوکنگ آئل اورگھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے بعد مضر صحت گھی بنانے کا سامان ضبط کر کے فیکٹری کو سِیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معیار اور کوالٹی جانچنے والے ادارے پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے کراچی سے 56 کلومیٹر دور دھابیجی کے علاقے میں جعلی گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹرجعلی کوکنگ آئل اور گھی کوتحویل میں لے کر فیکٹری کو تالا لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری کافی عرصے سے لائسنس کے بغیرکام کررہی تھی،خفیہ اطلاع ملنے پرچھاپہ مار کارروائی کی گئی،چھاپہ مارنے کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں جعلی برانڈ کے نام سے “کوکنگ آئل” اور”گھی” بنایا جارہا تھا۔

فیکٹری کا مالک علی رئوف نامی زخمی بتایا جاتا ہے،جو موقع سے فرارہوگیا،ادارے نے فیکٹری کوسیل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیا ہے،ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گھارو گدا حسین سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس کیو سی اے بشیراحمد انڑکے علاوہ میڈیا کے ارکان بھی تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں