تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بڑی کامیابی، سعودی عرب کا دنیا میں نیا ریکارڈ

ریاض: سعودی عرب سب سے زیادہ سیامی بچوں(پیدائشی طور پر آپس میں جڑے ہوئے) کا کامیاب آپریشن کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں مملکت میں یمن سے تعلق رکھنے والے سیامی بچوں کو آپریشن کرکے الگ کیا گیا، درارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال میں بچوں کا آپریشن کامیاب رہا۔

اسپتال میں آپریشن کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ یمنی بچوں کا آپریشن مقررہ پروگرام سے کم مدت میں کیا گیا اور سعودی عرب نے اب تک دیگر سیامی بچوں کے 50 آپریشن کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، حالیہ سرجری کے دوران 25 سعودی ڈاکٹروں اور ماہرین نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 8 مرحلوں کا آپریشن 7 گھنٹے 35 منٹ میں انجام دیا گیا، مملکت میں اس نوعیت کے پیچیدہ آپریشن تین عشروں سے زیادہ عرصے سے کیے جارہے ہیں۔

سیامی بچوں کیلئے سعودی فرمانروا کا مثالی اقدام

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس شعبے میں دنیا کا بہترین تجربہ کار ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض میں یمنی سیامی بچوں کا آپریشن مملکت کی جانب سے دنیا بھر کے لیے انسانیت نوازی کا پیغام ہے، اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ مملکت صحت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں سیامی بچوں کا سب سے پہلا آپریشن 1990 میں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -