تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آتشزدگی کے دوران کامیاب ہارٹ سرجری، روسی ڈاکٹروں نے مثال قائم کردی

ماسکو : روسی ڈاکٹروں نے جلتے ہوئے اسپتال میں مریض کی ہارٹ سرجری مکمل کرکے انسانیت و پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں واقع عارضہ قلب کے ایک اسپتال میں دوران آپریشن آتشزدگی کا خوفناک حادثہ رونما ہوا، ڈاکٹروں نے خوفناک آتشزدگی کے دوران مریض کے دل کا آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مریض کا کامیاب آپریشن کیا اور اس کی جان بچالی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریض کو آپریشن کے بعد کلینیکل اسپتال منتقل کیا۔

روسی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے مزید کہا کہ فائر فائٹنگ بریگیڈوں نے آپریشن تھیٹر میں بھرنے والے دھوئیں کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور ساتھ ہی خطرناک آگ کو مزید بڑھنے سے بچایا۔

Comments

- Advertisement -