لاہور: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ خدمات کو سرانجام دینے کے لئے رضامندی کا اظہار کردیا.
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت کے محکمہ صحت کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرزمعتدد روزسے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا.
مزید پڑھیں:لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدستور جاری
مذاکرات کی کامیابی کے موقع پرینگ ڈاکٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج سے مریضوں کا معمول کے مطابق چیک اپ کیا جائے گا اور عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس میں کام بند کر دیا تھا.
مزید پڑھیں:پولیس اہلکاروں کے ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، او پی ڈیز بند
دوسری جانب گذشتہ ماہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سول ہسپتال کی اوپی ڈی بند کردی تھی ، جس کے پیش نظر دن بھر مریض رلتے رہے تھے تاہم پولیس کی یقین دہانی پر شام کو ہڑتال ختم کردی گئی تھی۔
ہوائی فائرنگ سے زخمی 10 سالہ بچی علاج کی منتظر
بچی کے اہلخانہ اسے لاہور سروسز اسپتال لے کر آئے جہاں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر بند ہے، ہاتھ سے گولی نہیں نکال سکتے۔