منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

درشہ خیل، کرک میں کامیاب آپریشن، ہلاک خوارج کی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

درشہ خیل، کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک 17 خوارج کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی انسپاسرڈ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آپریشن میں فورسز نے 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کیے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد غار کی جانب بھاگ رہے ہیں، دہشت گردوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جنہیں ہلاک کردیا گیا۔

یہ پڑھیں: کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کے ملانذیر گروپ کے خوارجیوں کی موجودگی پر اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن میں 7 سے 10 خوارجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہنم واصل فتنہ خوارج کے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں