جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

معذور شخص کو مردہ خاتون کے ہاتھ لگا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹروں نے ہاتھوں سے محروم شخص کی کامیاب سرجری کر کے اسے نئے ہاتھ لگا دیے جس سے وہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گیا۔

جسمانی اعضا سے محروم شخص کو اگر وہ اعضا مل جائیں تو اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ بھارت میں ہاتھوں سے محروم ایک شخص کو کامیاب سرجری کے ذریعے نئے ہاتھ لگا دیے گئے جو ایک مردہ خاتون نے عطیہ کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھوں سے محروم 45 سالہ شخص جو پیشے کے لحاظ سے ایک پینٹر ہے، چار سال قبل ایک ٹرین حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا جس کو ذہنی طور پر مردہ قرار دی جانے والی خاتون کے عطیہ کردہ ہاتھ لگائے گئے ہیں۔

مینا مہتا جنہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے جسمانی اعضا بعد  از موت عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اس سے قبل ان کے گردے، جگر نے دو افراد کو نئی زندگی جب کہ ان کے آنکھوں کے قرنیے نے ایک بے نور زندگی کو روشن کیا تھا۔

کامیاب سرجری کے بعد جب ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے ساتھ پوز کیا تو مریض اپنے دونوں ہاتھوں سے ’تھمبز اپ‘ کرتا بھی دکھائی دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس سرجری میں 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا جس میں ڈونر کے ہاتھوں اور ریسیور کے بازوؤں کے درمیان ہر شریان، مسلز، ٹینڈونز اور نروز کو جوڑا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں