تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جدید ترین پستول کی کامیاب آزمائش

ماسکو : روسی سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے کلاشنکوف کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ’لابیدیو ماڈیولر‘ پستول کے جدید ماڈل نے آزمائشی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی کمپنی اسٹیٹ ٹیک کارپوریشن روسٹیک (کلاشنکوف گروپ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پستول ’لابیدیو ماڈیولر‘ کی ٹیکٹیکل صلاحیتوں 9×19 ملی میٹر نے آزمائشی مرحلہ مکمل کرلیا ہے جس میں ایک ایڈوانسڈ چیمبرڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔

توسیع شدہ ٹیکٹیکل پستول پر نیشنل گارڈ کی حکمت عملی کے تحت 2017 میں کام شروع کیا گیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے اور اس کے نتائج انتہائی اطمینان بخش ہیں۔

روس کے قومی کمیشن نے پستول کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے نیشنل گارڈز اور دیگر قانون نافذ کرنےت والے اداروں سے درخواست کی ہے وہ اس پستول کی خدمات حاصل کریں۔

Comments

- Advertisement -