تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کامیاب جوان؛ دوسرے مرحلے میں قرضے کس لیے دیے جائیں گے؟

اسلام آباد: حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کی فرنچائزز کےقیام پر غور کرتے ہوئے قرضوں کوحتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار اور حماد اظہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کی فرنچائزز کےقیام پر غور کیا گیا اور پروگرام کےتحت اسکیم کےلئےقرضوں کوحتمی شکل دینےپر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پروگرام کا فیزٹو یوٹیلیٹی اسٹورز کی فرنچائزز کےقیام کیلئے قرضے دے گا اس طرح کی فرنچائزز کو قرض دینے سے فائدہ یقینی ہوتا ہے، دکانیں مؤثرطریقے سے مارکیٹ کے استحکام میں کردار ادا کریں گی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ 25ہزار درخواست دہندگان نےقرضوں کےلئےدرخواست دی، 25ہزار درخواست گزار ریٹیل اسٹور کھولنے میں دلچسپی رکھتےہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےتحت نئی فرنچائزز قائم کی جائیں گی، نئی فرنچائزکےقیام کے لئےبھی قرضوں میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ وزارت صنعت آپریشنل فرنچائز کو قرض فراہمی منصوبےکا جائزہ لے گی اور فرنچائزز کھولنےکےلئےقرض پائلٹ پروجیکٹ کامیابی کیساتھ شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -